Gas Leakage Web ad 1

اب اٹیکنگ کرکٹ کھیلتے ہیں، پریشر ہینڈل کرنے پر کام کر رہے ہیں: فاطمہ ثنا

0

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا کہ آئرلینڈ میں سہ ملکی سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاری مکمل ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

فاطمہ ثناء نے امید ظاہر کی کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں پاکستان ٹیم اچھے نتائج دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں تمام ٹیمیں مضبوط ہوتی ہیں، اس لیے صرف ایک میچ نہیں بلکہ پورے ایونٹ کو سامنے رکھ کر حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔

بغیر کسی ایڈوانس کے خواتین کو پنک سکوٹیز دے رہے ہیں، شرجیل میمن

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ شائقین کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے، جبکہ 2026 میں قومی ویمن ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں ٹاپ فور میں جگہ بنائے، جبکہ وہ ذاتی طور پر بھی ایسی کارکردگی دکھانا چاہتی ہیں جو ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے۔

فاطمہ ثناء نے مزید کہا کہ ٹیم کی اسپنرز انتہائی اہم ہیں اور ورلڈ کپ میں ان کا کردار کلیدی ہوگا، جبکہ جنوبی افریقہ میں قومی فاسٹ بولرز نے بھی عمدہ کارکردگی پیش کی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.