Gas Leakage Web ad 1

ردِ عمل کے بعد میٹا نے متنازع اے آئی فیچر واپس لے لیا

0

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے عوامی تنقید اور رازداری سے متعلق خدشات کے باعث اپنے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی تصویر سازی کے فیچرمیوز امیج کو متعارف کرانے کے چند روز بعد ہی واپس لے لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ فیچر گزشتہ ہفتے میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ کے ذریعے متعارف کرایا گیا تھا اور یہ کمپنی کا پہلا امیج جنریشن ماڈل تھا جو عام صارفین کے لیے دستیاب کیا گیا۔

میوز امیج کی خاص بات یہ تھی کہ یہ عوامی انسٹاگرام اکاؤنٹس پر موجود تصاویر کو بطور حوالہ استعمال کرتے ہوئے نئی تصاویر تیار کر سکتا تھا۔ تاہم اس طریقہ کار پر صارفین نے ذاتی معلومات اور تصاویر کے استعمال سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔

تنقید کے بعد میٹا نے اعلان کیا کہ وہ اس فیچر کو مزید دستیاب نہیں رکھے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد صارفین کو ایک تخلیقی سہولت فراہم کرنا تھا، تاہم لوگوں کے خدشات اور آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

میٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ صارفین کی رائے کا جائزہ لینے کے بعد محسوس کیا گیا کہ یہ فیچر ان کی توقعات کے مطابق نہیں تھا، اس لیے اسے واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.