Gas Leakage Web ad 1

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

0

**فیفا ورلڈ کپ 2026: شائقین کی تعداد نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا**

Gas Leakage Web ad 2

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جہاں کھلاڑی میدان میں نئے ریکارڈز قائم کر رہے ہیں، وہیں شائقین نے بھی ٹورنامنٹ کی تاریخ میں نئی مثال قائم کر دی ہے۔

امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ورلڈ کپ نے اختتام سے قبل ہی تماشائیوں کی تعداد کے لحاظ سے گزشتہ دو ورلڈ کپ کا مشترکہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

فیفا کے مطابق ٹورنامنٹ کے ابتدائی 100 میچز میں مجموعی طور پر 65 لاکھ 27 ہزار 410 شائقین اسٹیڈیمز میں میچز دیکھنے پہنچے، جو روس 2018 اور قطر 2022 ورلڈ کپ کے مجموعی حاضری ریکارڈ 64 لاکھ 36 ہزار 20 سے زیادہ ہے۔

روس ورلڈ کپ میں 30 لاکھ 31 ہزار 768 جبکہ قطر ورلڈ کپ میں 34 لاکھ 4 ہزار 252 شائقین نے اسٹیڈیمز کا رخ کیا تھا۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ابھی دو سیمی فائنلز، تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل باقی ہیں، جن میں مزید بڑی تعداد میں شائقین کی شرکت متوقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.