Gas Leakage Web ad 1

ترقی اور خوشحالی کے لئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے عزائم مشترک ہیں ، چیئرمین نادرا

بنگلہ دیش سول سروس افسران کے وفد کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ

0

بنگلہ دیش سول سروس کے سینئر افسران پر مشتمل 12 رکنی وفد نے آج نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ یہ وفد "پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور” کے تحت "پالیسی انوویشن” کی سرگرمیوں کے تحت پاکستان کے مطالعاتی دورے پر آیا ہوا ہے۔ وفد کی قیادت محترمہ سلمیٰ صدیقہ مہتاب کر رہی تھیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی جناب فرحان عزیز خواجہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

آذربائیجان اور پنجاب کے درمیان مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

چیئرمین نادرا نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پاکستان کے قومی شناخت اور رجسٹریشن کے نظام، اس کے ریگولیٹری فریم ورک اور اس میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں بریفنگ دی۔ وفد نے نادرا کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیئرمین نادرا نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے لئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے عزائم مشترک ہیں جن کی بدولت وہ ایک دوسرے کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

وفد نے ایک ادارے کی حیثیت سے نادرا کی صلاحیتوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی تعاون اور روابط جاری رکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.