ٹریفک مسائل کے باعث لاہور دنیا میں 144 ویں نمبر پر آ گیا۔
ٹریفک سروے رپورٹ کے مطابق سنگین ٹریفک مسائل کے باعث پنجاب کو سالانہ 450 ارب روپے کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ لاہور شہر میں پیک آورز کے دوران اوسط رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی کم ریکارڈ کی گئی ہے۔
آذربائیجان اور پنجاب کے درمیان مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
ٹریفک مسائل کے باعث پیٹرول کی مد میں عوام کی جیبوں پر بوجھ مزید بڑھ گیا ہے، جبکہ سالانہ ٹریفک مسائل کے سبب 5 لاکھ ٹن کاربن کی پیداوار فضا کو مزید زہریلا بنا رہی ہے۔
ٹریفک سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 35 فیصد فضائی آلودگی کی وجہ ٹرانسپورٹ کو قرار دیا گیا ہے، جبکہ رجسٹرڈ گاڑیوں میں سالانہ 12 فیصد اضافہ مزید ٹریفک مسائل کو جنم دے رہا ہے۔