Gas Leakage Web ad 1

ملک میں دوبارہ شفاف اور منصفانہ الیکشن کرائے جائیں تاکہ حقیقی عوامی نمائندگی سامنے آسکے: مولانا فضل الرحمان

0

جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں دوبارہ آزاد، شفاف اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیں تاکہ حقیقی عوامی نمائندگی سامنے آ سکے۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ایوان صدر میں رہتے ہوئے کوئی سیاسی کردار ادا نہیں کر سکتے، انہیں نیچے آ کر بات کرنا ہوگی۔

کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں فائرنگ، 2 مشتبہ حملہ آوروں سمیت 5 افراد ہلاک

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک جس گھمبیر صورتحال سے دوچار ہے اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے جبکہ اندرون سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران امن و امان کے لیے سنجیدہ نہیں اور نہ ہی معیشت کی فکر کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق آج عام آدمی روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے اور بچوں کو اچھی تعلیم دینے سے بھی قاصر ہے جبکہ بین الاقوامی حالات کو بنیاد بنا کر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر عوام کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن عوامی رائے کو تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ کیا واقعی قوم کی نمائندہ ہے اور یہ صورتحال کب تک جاری رہے گی۔ ان کے مطابق ریاست عوام سے بنتی ہے اور اگر اس پہلو کو نظر انداز کیا جائے تو پھر کچھ باقی نہیں رہتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر حکومت کی جانب سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نظام کے اندر رہتے ہوئے ہر معاملے پر بات کرنے کے لیے تیار ہے اور وہ نظام سے باہر جا کر مسائل کے حل کے قائل نہیں۔ ان کے مطابق انتخابات دوبارہ شفاف ہونے چاہئیں تاکہ ملک آگے بڑھ سکے اور عوام کے مسائل حل ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے لیے ناگزیر ہیں اور دونوں ممالک کو مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.