Gas Leakage Web ad 1

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 1.29 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

0

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 1.29 ارب ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان کے جائزے سے متعلق اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.29 ارب ڈالر قرض اور 1.09 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری بھی دی گئی۔

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان

اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آر ایس ایف فنڈ کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط بھی منظور کی گئی۔ پاکستان نے 37 ماہ پر مشتمل موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔

ای ایف ایف پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط ستمبر 2024 میں جاری کی گئی تھی جبکہ دوسری قسط مئی 2025 میں فراہم کی گئی۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد 1.29 ارب ڈالر کی رقم چند گھنٹوں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کیے جانے کی توقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.