پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ پارٹی کی جانب سے مختلف اضلاع اور حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کیا گیا،
مسلم لیگ (ن) نے گلگت، اسکردو، دیامر، غذر، استور، گانچھے، شگر اور ہنزہ سمیت اہم اضلاع میں اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں۔اعلان کردہ امیدواروں میں GBA-1 گلگت-1 سے شفیق الدین ، GBA-2 گلگت-2 سے حافظ حفیظ الرحمٰن GBA-3 گلگت-3 سے محمد اقبال، GBA-6 ہنزہ-6 سے شہزادہ سلیمGBA-7 اسکردو-1 سے محمد اکبر خان،GBA-8 اسکردو-2 سے امتیاز حیدر خان،GBA-9 اسکردو-3 سے اجمل حسین،GBA-10 کھرمنگ سے سید محسن رضویGBA-12 شگر سے محمد طاہر انہار شگری، GBA-13 استور-1 سے فرمان علیGBA-14 استور-2 سے رانا محمد فاروق، GBA-15 دیامر-1 سے عبد الوجد، GBA-16 دیامر-2 سے انجینئر محمد انور،GBA-17 دیامر-3 سے محمد زمان، GBA-18 دیامر-4 سے ملک کفایت الرحمٰن ،GBA-19 غذر-1 سے ظفر محمد،GBA-20 غذر-2 سے عبدالجہان،GBA-21 غذر-3 سے غلام محمد، GBA-22 گانچھے-1 سے محمد ابراہیم ثنائی شامل ہیں
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کئی حلقوں میں تجربہ کار اور بااثر شخصیات کو ٹکٹ جاری کیے ہیں، جس سے انتخابی مقابلہ مزید دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔ پارٹی ٹکٹس کے اجراءکے ساتھ ہی انتخابی مہم مزید منظم ہو گی اور علاقے میں سیاسی سرگرمیاں بڑھیں گی