جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس میں جیل حکام کی جانب سے ابھی تک ان کا وکالت نامہ دستخط کروا کر واپس نہیں دیا گیا، تاہم وہ اس کیس کو بغیر پیروی کے بھی نہیں چھوڑنا چاہتے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ
جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں تمام فریقین کے پیراوائز کمنٹس جمع ہو چکے ہیں۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی سے وکیل کی ملاقات نہ کرانے سے متعلق توہینِ عدالت کیس میں بھی جیل حکام سے جواب طلب کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت پہلے ہی اسٹیٹ کونسل کو ہدایت دے چکی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی گئی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ پاکستان تحریک انصاف بھی اس کیس میں فریق ہے۔ اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اپنایا کہ یہ معاملہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی ایکس اکاؤنٹ سے متعلق ہے۔
بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔