زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ زلزلے کی گہرائی 128 کلومیٹر زیر زمین تھی اور اس کا مرکز تاجکستان اور چین کی سرحدی پٹی کے قریب بتایا گیا ہے۔
صدرِ مملکت نے پی آئی اے کارپوریشن آرڈیننس 2026 کی منظوری دیدی
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس سے قبل بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اس زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 62 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب واقع تھا۔