Gas Leakage Web ad 1

ورزش کو معمول بنانا ڈپریشن اور انزائٹی جیسے امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق

0

ورزش کو جسمانی صحت کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے، تاہم یہ عادت دماغی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

جرنل پلوس ون میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ معتدل جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے سے ڈپریشن یا انزائٹی سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو قومی اعزازات نہ ملنے کی وجہ سامنے آ گئی
تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ جسمانی سرگرمیوں سے دور رہنے کے نتیجے میں ڈپریشن اور انزائٹی جیسے عام دماغی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

لمبی صحت مند زندگی کیلئے ناشتہ کرنے کا بہترین وقت کون سا ہوتا ہے؟

اس تحقیق میں 18 سے 35 سال کی عمر کے 10 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

ان افراد سے سوالنامے مکمل کروائے گئے تاکہ جسمانی سرگرمیوں کے دورانیے اور ان کی شدت سے متعلق تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جسمانی سرگرمیوں سے دوری اور ایک سال بعد دماغی امراض کا شکار ہونے کے درمیان تعلق موجود ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش کا تسلسل برقرار رکھنا اس کے دورانیے یا شدت کے مقابلے میں زیادہ اہم ہوتا ہے۔

گردوں کے تکلیف دہ امراض سے تحفظ فراہم کرنے والی بہترین غذائیں

محققین کے مطابق اگر ہر ہفتے 10 گھنٹے جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنایا جائے تو عام دماغی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے۔

تاہم محققین کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے کم از کم ڈھائی گھنٹے ورزش کرنے سے بھی دماغی صحت کو فائدہ پہنچتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے والے نوجوان افراد میں عمر بڑھنے کے باوجود ڈپریشن یا انزائٹی جیسے عام دماغی امراض کا خطرہ کم رہتا ہے۔

محققین نے مزید بتایا کہ ورزش کا تسلسل برقرار رکھنا ڈپریشن یا انزائٹی سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

توند کی چربی گھلانے کا آسان اور مزیدار طریقہ

محققین کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ ایک مشاہداتی تحقیق ہے، تاہم جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانا دماغی صحت کے لیے اہم ہے۔

محققین کے مطابق نوجوان افراد میں دماغی امراض تیزی سے عام ہوتے جارہے ہیں اور ڈپریشن ان میں سب سے عام مرض ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.