Gas Leakage Web ad 1

کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

0

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو نے کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

نیشنل ای او سی کے مطابق کراچی وسطی، شرقی، کیماڑی، ملیر، جنوبی اور غربی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
پارسل کے نام پر واٹس ایپ ہیک کرنے والا نیا گروہ سرگرم، خواتین خصوصی نشانہ
کراچی کے 6 اضلاع میں جون میں پولیو وائرس کا سراغ نہیں ملا تھا، جبکہ جولائی میں سندھ کے ضلع کشمور کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق بلوچستان میں چمن، ڈیرہ بگٹی اور کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بنوں اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونے میں بھی جولائی کے دوران پولیو وائرس پایا گیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.