Gas Leakage Web ad 1

پشاور ہائیکورٹ نے 51 جوڈیشل افسروں کے تبادلے اور تعیناتیاں کر دیں

0

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی منظوری سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مبارک زیب کو ڈیرہ اسماعیل خان سے چھوٹا لاہور صوابی تبدیل کر دیا گیا ہے، جبکہ کلیم ارشد خان کو جج احتساب عدالت پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت

بابر علی خان کو ملاکنڈ سے تبدیل کر کے احتساب عدالت پشاور میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح محمد عادل خان کا تبادلہ پشاور سے نوشہرہ اور محمد آصف خان کا نوشہرہ سے ایبٹ آباد کر دیا گیا ہے۔

نصر اللہ خان گنڈا پور کو جج کنزیومر کورٹ پشاور جبکہ نصرت یاسمین کو جج سیلز ٹیکس ٹربیونل پشاور مقرر کیا گیا ہے۔ سید عقیل شاہ کو دیر اپر، اشفاق تاج کو مردان اور سہیل شیراز کو شمالی مہمند میں تعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں متعدد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی اور تعیناتی کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.