کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
حکام نے بتایا کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اس فیصلے پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن کے مطابق سعودی حکومت نے 15 سال سے کم عمر افراد پر حج کی پابندی کے احکامات واپس لے لیے ہیں۔
عمران خان کی رہائی کیلیے پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین کا جلسے جلوس کرنے کا اعلان
دوسری جانب سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد کے ویزے منسوخ کیے گئے تھے، ان کا معاملہ بھی دوبارہ پراسس کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی امیگریشن حکام نے تمام ایئرپورٹس کو ہدایت جاری کی تھی کہ 15 سال سے کم عمر عازمین کو ایئرپورٹ پر ہی حج پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا جائے، تاہم بعد ازاں یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔