Gas Leakage Web ad 1

سولر لائسنسنگ کے معاملے پر نیپرا کی وضاحت سامنے آگئی

0

اسلام آباد(آئی پی ایس) سولر لائسنسنگ کے معاملے پر نیپرا نے صورتحال واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

نیپرا حکام کے مطابق سولر لائسنسنگ کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں، تمام سولر نیٹ بلنگ صارفین کو نیپرا سے منظوری لینا ہوگی۔

حکام نے واضح کیا کہ 25 کلو واٹ سے کم کیپیسٹی والے کنکشن کی منظوری کا اختیار تقسیم کار کمپنیوں کے پاس تھا، آف گرڈ صارفین کا نیپرا منظوری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق نئے ریگولیشنز سے پہلے نیپرا 25 کلو واٹ سے زائد کنکشن کی منظوری دیتی تھی، آن گرڈ سولر کنکشن کیلئے صرف ون ٹائم ایک ہزار فی کلو واٹ فیس رکھی گئی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ سولر پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.