پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر بھی ظاہر ہونے لگے ہیں، جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 5 کلو آٹا 500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح گھی اور آئل کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر برقرار ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ اول گھی 590 روپے فی کلو اور آئل 595 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ درجہ دوم گھی 540 روپے فی کلو جبکہ آئل 545 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ درجہ سوم گھی کی قیمت 470 سے 475 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔