Gas Leakage Web ad 1

انڈے کھانے کی عادت دماغی صحت کے لیے بہترین قرار

0

انڈوں کو صحت کے لیے انتہائی مفید غذا قرار دیا جاتا ہے اور ان کے استعمال سے جسمانی اور دماغی صحت کو مختلف فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

اب ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈوں کا باقاعدہ استعمال الزائمر جیسے امراض سے متاثر ہونے کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے محتاط پالیسی، اصلاحات ناگزیر : نمائندہ آئی ایم ایف

یہ تحقیق جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئی ہے، جس میں غذائی عادات کے طویل المدتی اثرات کا جائزہ لیا گیا، خاص طور پر یہ دیکھا گیا کہ انڈوں کے استعمال اور دماغی تنزلی کے خطرے میں کمی کے درمیان کوئی تعلق موجود ہے یا نہیں۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اعتدال کے ساتھ انڈوں کا استعمال، جیسے ہفتے میں ایک بار یا مہینے میں چند بار، دماغی تنزلی کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی مشاہدہ کیا گیا کہ زیادہ مقدار میں انڈے کھانے سے الزائمر کے خطرے میں مزید کمی دیکھی گئی۔

تاہم محققین کے مطابق اس بات کا براہ راست اور حتمی سائنسی تعلق ابھی ثابت نہیں کیا جا سکا کہ انڈے الزائمر سے مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

محققین نے کہا کہ غذائیت سے بھرپور خوراک کا طویل المدتی استعمال دماغی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے اور انڈوں کو متوازن غذا کا حصہ بنانے سے وقت کے ساتھ دماغی افعال بہتر ہو سکتے ہیں۔

ان کے مطابق انڈوں میں موجود غذائی اجزا، خاص طور پر کولین، یادداشت اور سیکھنے کے عمل کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ وٹامن بی 12 اور صحت مند چکنائی دماغی خلیات کی ساخت اور افعال کو سہارا دیتی ہیں۔

محققین نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ یہ غذائی اجزا انڈوں کو دماغ کے لیے فائدہ مند بناتے ہیں، لیکن ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ صرف انڈوں پر انحصار کافی نہیں، بلکہ دماغی صحت کے لیے جسمانی سرگرمی، مناسب نیند، اور ذیابیطس و ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کا کنٹرول بھی ضروری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.