Gas Leakage Web ad 1

امریکا کے 111 سالہ معمر ترین شخص کی لمبی عمر میں مددگار 3 عادات

0

لوئس کانو کی پیدائش 9 دسمبر 1914 کو کولمبیا میں ہوئی تھی۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے 2025 میں اپنی 111ویں سالگرہ منائی اور انہیں امریکا کا معمر ترین زندہ فرد قرار دیا جاتا ہے۔

ان کی عمر کی تصدیق دنیا کے معمر ترین افراد کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے LongeviQuest نے کی تھی، جبکہ انہیں دنیا کا 12واں معمر ترین مرد بھی قرار دیا گیا تھا۔

ایران اور خطے کے ممالک کے مفادات میں جو ممکن ہوا روس کرے گا، پیوٹن کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں گفتگو

ایک حالیہ انٹرویو میں لوئس کانو نے اپنی طویل عمر کے تین راز بیان کیے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ الکحل سے دور رہتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق الکحل کی معمولی مقدار بھی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ اس سے نیند متاثر ہوتی ہے، جسم کے اندرونی نظام میں خلل آتا ہے اور خلیاتی عمر کے ساتھ ساتھ ورم میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے اچھی نیند کو بھی اپنی صحت کا اہم راز قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق نیند کسی مشغلے کا نام نہیں بلکہ صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ معیاری نیند سے ہارمونز متوازن رہتے ہیں، دماغ سے نقصان دہ مادوں کا اخراج ہوتا ہے اور جسم کی بحالی کا عمل بہتر ہوتا ہے۔ ہر فرد کے لیے روزانہ 7 سے 9 گھنٹے کی نیند ضروری سمجھی جاتی ہے۔

انہوں نے تمباکو نوشی سے مکمل گریز کو بھی اپنی لمبی عمر کی ایک وجہ قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی سے متعدد بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، نہ صرف لمبی عمر متاثر ہوتی ہے بلکہ قلیل مدت میں بھی صحت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ اس عادت سے نظام تنفس اور دل کے امراض کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔

لوئس کانو کے مطابق وہ لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھتے ہیں، جس کے ان کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.