Gas Leakage Web ad 1

گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے 5 فیصد بڑھانے کا اعلان

0

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف سخت تحفظات رکھتے ہیں۔

مچھلی کے تیل کے کیپسول روزانہ کھانے کا بہترین فائدہ دریافت

ملک شہزاد اعوان نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت ٹول ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس، موٹروے چارجز اور ٹریفک پولیس کے چالان ختم کرے، کیونکہ موجودہ پالیسیوں کے باعث ہزاروں ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے لیکن ٹرانسپورٹرز کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا، جبکہ ٹرک اور ٹریلر کے لیے دی جانے والی 80 ہزار روپے سبسڈی بھی ناکافی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ٹرپ پر اخراجات میں تقریباً دو لاکھ روپے اضافہ ہو چکا ہے، اور چونکہ ٹرک ایک ماہ میں چار ٹرپ لگاتے ہیں، اس طرح مجموعی اخراجات میں تقریباً آٹھ لاکھ روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور ٹرانسپورٹ کا شعبہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔ ان کے مطابق موجودہ حالات میں ٹرانسپورٹرز نقصان میں کاروبار چلا رہے ہیں، اور اگر حکومتی پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی گئی تو ملک میں ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.