Gas Leakage Web ad 1

فارن سروس ایگریمنٹ نہ ہونےکے باعث بحرین کیلئے ورک ویزا پر جانے والے 23 افراد آف لوڈ

0

بحرین کے لیے ورک ویزا پر سفر کرنے والے 23 افراد کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ مسافر بحرین جانے کے لیے روانہ ہو رہے تھے اور ابتدائی بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے روزگار اپنے رشتہ داروں کے ذریعے حاصل کیا ہے، تاہم تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران ان کے بیانات غلط اور گمراہ کن ثابت ہوئے۔

پنجاب میں بیواؤں اور یتیموں کی کفالت کیلیے مالی امداد فراہم کرنے کے پروگرام کا آغاز

ترجمان نے مزید بتایا کہ بعد میں مسافروں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایجنٹس کے ذریعے ملازمت حاصل کی، جبکہ تمام مسافروں کی ایک ہی پرواز میں بکنگ بھی مشکوک انداز میں کی گئی تھی۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق مسافر اپنے کام کی نوعیت اور اس سے متعلق تفصیلات بتانے میں ناکام رہے اور کسی کے پاس بھی فارن سروس ایگریمنٹ موجود نہیں تھا، جس کی بنیاد پر تمام 23 افراد کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے ہدایت کی ہے کہ تمام مسافر قانونی تقاضے مکمل کر کے امیگریشن ڈیسک سے کلیئرنس حاصل کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.