Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں بیواؤں اور یتیموں کی کفالت کیلیے مالی امداد فراہم کرنے کے پروگرام کا آغاز

0

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 50 ہزار بیواؤں اور یتیم بچوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے رحمت کارڈ پروگرام کا ڈیجیٹل افتتاح کیا، جبکہ معاون خصوصی راشد اقبال نصراللہ نے اس منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

انڈے کھانے کی عادت دماغی صحت کے لیے بہترین قرار

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رحمت کارڈ کے لیے صوبائی زکوٰۃ فنڈ سے 5000 ملین روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، جو اس پروگرام کے ذریعے 50 ہزار مستحق بیواؤں اور یتیم بچوں میں فی کس ایک لاکھ روپے کے حساب سے تقسیم کی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت صرف شرعی طور پر زکوٰۃ کے مستحق مسلم بیوائیں اور یتیم بچے ہی اہل ہوں گے، جبکہ سرکاری ملازمین، پنشنرز اور صاحب نصاب افراد اس امداد کے حقدار نہیں ہوں گے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ رحمت کارڈ کے لیے موبائل ایپ اور ویب پورٹل ([https://rahmatcard.punjab.gov.pk](https://rahmatcard.punjab.gov.pk)) کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے، جبکہ شہریوں کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1077 بھی قائم کی گئی ہے۔

مستحقین کے انتخاب کے لیے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) کے ڈیٹا بیس کو استعمال کیا جائے گا، اور ضلعی کوٹے کی بنیاد پر حتمی انتخاب کیا جائے گا۔ اگر PSER میں رجسٹریشن موجود نہ ہو تو درخواست دہندہ کے ڈیٹا کی تصدیق نادرا سے کی جائے گی، جبکہ ادائیگی جاز کیش والٹ اکاؤنٹس کے ذریعے کی جائے گی، جس کے سروس چارجز حکومت برداشت کرے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پروگرام کو شفاف، منصفانہ اور میرٹ کی بنیاد پر زکوٰۃ فنڈز کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مستحق افراد کے سماجی وقار اور معاشی خودمختاری کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رحمت کارڈ پروگرام قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں شروع کیا گیا ہے اور اس سلسلے کو آگے بڑھایا جائے گا، ان کی خواہش ہے کہ پنجاب میں کوئی بیوہ یا یتیم بچہ خود کو بے سہارا یا بے بس محسوس نہ کرے، اور حکومت روایتی سیاست کے بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.