فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امتحانی نتائج جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق کامیابی کی مجموعی شرح صرف 2 اعشاریہ 67 فیصد رہی۔
ایف پی ایس سی کے مطابق اس امتحان میں 12 ہزار 792 امیدواروں نے شرکت کی، تاہم ان میں سے صرف 355 امیدوار تحریری امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوئے۔
عدالت میں پیشی کیلئے لائے گئے 3 قیدی لاک اپ سے فرار
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 170 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے، جن میں 84 مرد اور 86 خواتین امیدوار شامل ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا کہ پہلی پوزیشن اسید رفیق نے حاصل کی، دوسری پوزیشن محمد محسن خالد کے نام رہی جبکہ تیسری پوزیشن طارق حفیظ نے اپنے نام کی۔ ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس میں الاٹمنٹ دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں سے کسی بھی امیدوار کو فارن سروس میں الاٹمنٹ نہیں دی جا سکی، جبکہ ان میں سے 23 امیدواروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔
ایف پی ایس سی کے مطابق ٹاپ 30 میں سندھ اور خیبرپختونخوا سے دو، دو امیدوار شامل ہیں، جبکہ تین امیدواروں کا تعلق بلوچستان سے ہے۔