گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل میڈیا پالیسی، فیک نیوز کے تدارک اور صحافیوں کی فلاح کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے سیکریٹری رحمان شاہ کو محکمہ کا چارج سنبھالنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات فاروق احمد کی جانب سے بریفنگ دی گئی، جس میں ڈپٹی سیکریٹری جلال الدین، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور تمام انفارمیشن آفیسرز نے شرکت کی۔
بریفنگ کے دوران سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان کو اخبارات کے لیے منظور شدہ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025، ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی، میڈیا کے لیے انڈومنٹ فنڈ اور محکمے کی ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔
آبی راستوں پر دشمن کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائےگا: مجتبیٰ خامنہ ای
اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان رحمان شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر ایک جامع پالیسی کا نفاذ ناگزیر ہے۔ انہوں نے فیک نیوز کے تدارک اور سوشل میڈیا پر ہونے والے پراپیگنڈے کے خلاف مؤثر میکنزم کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے لیے انڈومنٹ فنڈ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔
سیکریٹری اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ اطلاعات میڈیا سے وابستہ افراد کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گا۔
انہوں نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر بھرپور آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ عوام اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے بارے میں مکمل شعور حاصل کر سکیں۔