**آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی**
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کرکٹرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں مختلف فارمیٹس کے نمایاں کھلاڑیوں کی پوزیشنز سامنے آ گئی ہیں۔
ویمنز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کی سمرتی مندھانا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز دو درجے ترقی کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان کی تجربہ کار بیٹر سدرا امین نے اپنی دسویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
ویمنز ون ڈے بولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کی الانا کنگ پہلے نمبر پر برقرار ہیں، تاہم ٹاپ 10 بولرز میں پاکستان کی کوئی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب ویمنز ون ڈے آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہیں۔