مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شدید گرمی، سیلاب اور ماحولیاتی خطرات لاکھوں افراد کو متاثر کر چکے ہیں، جبکہ جنگلات کی کٹائی اور ایکوسسٹمز کی تباہی ایک خطرناک رجحان ہے۔ ان کے مطابق صحت مند ایکوسسٹمز ہی خوشحال انسانوں اور مضبوط مستقبل کی ضمانت ہیں۔
وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی اور انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ حکومت ماحولیاتی تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ صوبے بھر میں شجرکاری، ساحلی تحفظ اور جنگلات کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
مراد علی شاہ نے عزم ظاہر کیا کہ اپنی دھرتی کو سرسبز و شاداب بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے صاف اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماحول دوست طرزِ زندگی اپنائیں اور توانائی و قدرتی وسائل کے استعمال میں احتیاط کریں تاکہ مل کر دھرتی کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔