ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف فریقین کے درمیان روابط بڑھانے اور کشیدگی میں کمی کے لیے مسلسل کردار ادا کر رہا ہے۔
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں اور پاکستان اس مقصد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا و ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کے تعمیری اور سہولت کار کردار کو سراہا اور اس عمل کی حمایت کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔