Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا، بھارتی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا: عطا تارڑ

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کے لیے جاری کوششوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور ایرانی سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر جنگ بندی میں عارضی توسیع کی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.