وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل کر لیا ہے اور جلد ہی اس کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری متوقع ہے، جس کے بعد اگلی قسط جاری کی جائے گی۔
ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے آنکھ کے آپریشن کے بعد ملاقات کروا دی گئی
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے اور جلد اس کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کی توقع ہے، جس کے بعد فنڈ کی اگلی قسط جاری ہوگی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے رواں ماہ 1.4 ارب ڈالر کا یورو بانڈ کامیابی سے واپس ادا کیا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی اضافی مالی معاونت اور 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں 2028 تک توسیع کا بھی ذکر کیا، جس سے بیرونی مالی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کی درمیانی مدت کی مالی حکمت عملی پر بھی بات کی اور کہا کہ معاشی اشاریوں میں بہتری اور اصلاحات کی رفتار ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر رہی ہے۔