Gas Leakage Web ad 1

پاکستان میں 60 دن کے اندر ادویات پر بارکوڈ متعارف کرایا جائے گا، مصطفیٰ کمال

0

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے دورے کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں 17 اور 18 جولائی کو ایک اہم کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، جس میں 150 مقامی کمپنیوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے جبکہ چین کی 100 سے زائد فارماسیوٹیکل کمپنیاں بھی شرکت کریں گی۔

Gas Leakage Web ad 2

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت فارماسیوٹیکل شعبے میں چینی سرمایہ کاری لانے کی خواہاں ہے اور ترجیح یہ ہے کہ صرف مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) تک محدود رہنے کے بجائے عملی معاہدوں کی طرف بڑھا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ کانفرنس سے قبل ورچوئل میٹنگز کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان مؤثر روابط قائم ہو سکیں۔

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی ہے: عدالت

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان اپنی 85 فیصد ادویات خود تیار کرتا ہے، تاہم خام مال کا 99 فیصد حصہ درآمد کیا جاتا ہے، جس میں چین کا نمایاں کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خام مال کی درآمد ایک بڑا چیلنج ہے اور پاکستان کو اپنی فارما انڈسٹری کے لیے خام مال مقامی سطح پر تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ درآمدی بل میں کمی لائی جا سکے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک-چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس اس حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت فارما انڈسٹری کو اپنے اہداف اور منصوبوں سے آگاہ کرنے کے لیے خود صنعت کے نمائندوں کے پاس آئی ہے تاکہ انہیں اس عمل کا فعال حصہ بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ پاکستان میں ادویات پر بارکوڈ سسٹم آئندہ 60 روز کے اندر متعارف کرایا جائے گا اور اس کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والی بعض ادویات مقامی ادویات کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ہیں، اگرچہ یہ صرف ایک رائے یا تاثر ہو سکتا ہے، تاہم اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دنیا بھر میں جعلی ادویات کی صنعت اربوں ڈالر کی ایک بڑی صنعت بن چکی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے جدید نظام اور مؤثر نگرانی ناگزیر ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.