Gas Leakage Web ad 1

ایرانی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کیلئے مکمل تیار ہے: ایرانی سپریم لیڈر

0

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئے نقصانات پہنچانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بحریہ دشمنوں کو ایک نئی اور تلخ شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس مقصد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

معرکہ مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا: سربراہ پاک فضائیہ

دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہ کی ناکہ بندی غیرقانونی اقدام ہے، اور ایران کا دفاع صرف اپنے ملک تک محدود نہیں بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بیان دیا ہے کہ اگر بدھ تک معاہدہ نہ ہوا تو فوجی کارروائی کی جانب بڑھا جائے گا، جبکہ اسی بیان میں انہوں نے متضاد باتیں بھی کیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ٹرمپ کے اس بیان کا کیا مطلب ہے کہ امریکی عوام اس بارے میں فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اپنے دفاع کو جاری رکھنا چاہیے اور وہ اس وقت تک اپنی جنگ جاری رکھیں گے جب تک آخری ایرانی فوجی موجود ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہو سکتے اور امریکیوں کو اس حقیقت کو سمجھنا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.