راشد ریاض وقار کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انٹرنیشنل پینل سے ترقی دے کر ایمرجنگ پینل میں شامل کر لیا گیا ہے، جو ان کے امپائرنگ کیریئر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
50 سالہ راشد ریاض وقار اتوار سے اپنے ٹیسٹ امپائرنگ کیریئر کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ وہ زمبابوے بمقابلہ بنگلہ دیش واحد ٹیسٹ 2026 میں آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
محرم الحرام میں بہترین انداز میں کام کیا گیا، مریم نواز کو پوری دنیا شاباش دے رہی ہے: مریم اورنگزیب
اس تقرری کے ساتھ راشد ریاض وقار پاکستان کی جانب سے مینز ٹیسٹ کرکٹ میں امپائرنگ کرنے والے 34ویں امپائر بن جائیں گے۔
راشد ریاض وقار سابق فرسٹ کلاس کرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے 12 سالہ فرسٹ کلاس کیریئر میں 50 میچز کھیلے، جبکہ امپائر کی حیثیت سے اب تک 118 مینز اور ویمنز بین الاقوامی وائٹ بال میچوں میں ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
انہوں نے اپنے بین الاقوامی امپائرنگ کیریئر کا آغاز اکتوبر 2018 میں دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے کیا تھا، اور اب انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں امپائرنگ کا اعزاز بھی حاصل ہونے جا رہا ہے۔