Gas Leakage Web ad 1

معرکہ مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا: سربراہ پاک فضائیہ

0

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ گزشتہ برس مئی میں ہونے والے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران دشمن پاکستان کی صلاحیت اور مہارت دیکھ کر حیران رہ گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی کوششیں قابل تحسین ہیں، جبکہ عالمی امن کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو انہوں نے خصوصی طور پر سراہا۔

امریکا ایران مذاکرات میں صرف چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے،اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔ ان کے مطابق معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں پاک فوج کی حکمت عملی سب کے سامنے آ چکی ہے، جبکہ پاک فضائیہ نے نہ صرف دشمن کے طیارے مار گرائے بلکہ ایک نئی تاریخ بھی رقم کی۔

ائیر چیف کا کہنا تھا کہ مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور پیشہ ورانہ مہارت دیکھ کر دنگ رہ گیا، اور اگر پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اس سے قبل ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پریڈ کا معائنہ کیا اور دورانِ تربیت نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.