وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سکھ برادری کو وساکھی میلے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تہوار کے موقع پر ہر چہرے پر خوشی اور محبت کے رنگ نمایاں ہیں، جو پنجاب کی خوبصورتی اور ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکھ بہن بھائیوں کی سرزمین پنجاب آمد کو حکومت اعزاز سمجھتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا جون میں روس کے دورے کا امکان
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آنے والے سکھ یاتریوں کی خدمت اور مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، اور ان کی آمد و رفت، قیام و طعام اور سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے مطابق سکھ مہمانوں کے لیے پہلی بار ائیر کنڈیشنڈ مارکیز، قیام گاہوں اور لگژری گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے اقدامات عملی طور پر نظر آتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے تہوار موسموں اور فصلوں سے جڑے ہوتے ہیں، اور وساکھی گندم کی کٹائی کا جشن ہے، جبکہ لوہڑی کماد کی فصل سے منسلک ایک روایتی تہوار کے طور پر منایا جاتا رہا ہے۔