حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے 42 روز میں مجموعی طور پر 3,073 افراد وطن واپس آئے ہیں، جبکہ 28 فروری سے اب تک تفتان بارڈر کے راستے 10,619 افراد پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا جون میں روس کے دورے کا امکان
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر اب تک دونوں بارڈرز کے ذریعے 13,692 افراد وطن واپس آ چکے ہیں، جن میں طلبہ، زائرین، سی مین، مزدور، کاروباری افراد اور ایران و عمان میں مقیم پاکستانی شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ تمام آنے والے افراد کی بروقت امیگریشن، کلیئرنس اور دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ سرحدی نظام منظم اور مؤثر انداز میں جاری رہے۔