Gas Leakage Web ad 1

فرانسیسی صدر کا وزیر اعظم کو فون: جنگ بندی، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں ثالثی کی کوششوں پر مبارکباد

0

اسلام آباد: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کی گئی ثالثی کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

شادی سے ایک بہت عام جان لیوا مرض سے تحفظ ملنے کا انکشاف

وزیراعظم آفس کے مطابق آج وزیراعظم شہباز شریف کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق صدر میکرون نے جنگ بندی اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کی گئی ثالثی کوششوں پر وزیراعظم کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔

فرانسیسی صدر نے اسلام آباد میں آئندہ ہونے والے امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر میکرون کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے تشدد اور خونریزی کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فرانسیسی صدر نے باہمی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.