Gas Leakage Web ad 1

شادی سے ایک بہت عام جان لیوا مرض سے تحفظ ملنے کا انکشاف

0

کینسر ایک مہلک مرض ہے جو موجودہ دور میں ہر عمر کے افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ تاہم حالیہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی شدہ افراد میں کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ غیر شادی شدہ افراد کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بندوق کے زور پر کوئی نظریہ مسلط نہیں کیا جا سکتا: میر سرفراز بگٹی

امریکا کے میامی ملر اسکول آف میڈیسن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد شادی نہیں کرتے، ان میں کینسر کا خطرہ شادی شدہ افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں امریکا میں کینسر کے 40 لاکھ سے زائد کیسز کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ غیر شادی شدہ افراد میں کینسر کی تقریباً تمام اقسام سے متاثر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ تاہم محققین نے واضح کیا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ شادی شدہ افراد کینسر کا شکار نہیں ہو سکتے، بلکہ یہ عندیہ دیتا ہے کہ سماجی عوامل، جیسے ازدواجی حیثیت، کینسر کے خطرے کو متاثر کرنے والا ایک اہم عنصر ہو سکتا ہے۔

محققین کے مطابق غیر شادی شدہ افراد کو کینسر کے خطرے کو بڑھانے والے عوامل جیسے تمباکو نوشی، اضافی جسمانی وزن یا ناقص غذاؤں کے استعمال کے حوالے سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے برعکس، شادی شدہ افراد میں اکثر کینسر کی تشخیص جلد ہو جاتی ہے اور ان کے بچنے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران شادی شدہ افراد کو اکثر مضبوط خاندانی معاونت حاصل ہوتی ہے، اور وہ کینسر کے علاج کو نظر انداز نہیں کرتے۔

اس تحقیق میں مریضوں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا: ایک گروپ شادی شدہ یا ماضی میں شادی شدہ افراد پر مشتمل تھا، جبکہ دوسرا گروپ غیر شادی شدہ افراد پر مشتمل تھا۔ تحقیق کے نتائج نے محققین کو حیران کیا، کیونکہ غیر شادی شدہ افراد میں کینسر کیسز کی شرح شادی شدہ افراد کے مقابلے میں زیادہ تھی، اور کچھ کینسر کی اقسام خاص طور پر غیر شادی شدہ افراد میں زیادہ دیکھی گئیں۔

تحقیق کے مطابق غیر شادی شدہ مردوں میں شادی شدہ مردوں کے مقابلے میں کینسر کا خطرہ 70 فیصد زیادہ ہوتا ہے، جبکہ خواتین میں یہ خطرہ 85 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

محققین نے کہا کہ ابھی یہ نتائج مکمل طور پر قطعی قرار نہیں دیے جا سکتے اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل *کینسر ریسرچ کمیونیکیشنز* میں شائع ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.