حکومت پاکستان نے توانائی بحران کے پیش نظر موبائل ایپ کے ذریعے سبسڈائز پٹرول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نظام کے تحت پٹرول کی تقسیم مکمل طور پر ڈیجیٹل انداز میں کی جائے گی۔
وزارت آئی ٹی اس منصوبے کے لیے 24,000 موبائل فونز خریدے گی جن کی قیمتیں نیشنل آئی ٹی بورڈ طے کرے گا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں یہ موبائل فونز ملک بھر کے تقریباً 12,000 پٹرول پمپس پر فراہم کریں گی۔ ہر پمپ پر دو نوزلز سبسڈائز پٹرول کے لیے مختص ہوں گی تاکہ دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کو موبائل ایپ کے ذریعے سبسڈائز پٹرول مہیا کیا جا سکے۔
فیصل آباد: پاک آرمی کےگلزار نے رستمِ پاکستان دنگل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
موبائل ایپ تیار کر لی گئی ہے اور اس کی ٹیسٹنگ کے آخری مراحل میں ہے۔ صارفین کو اس ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل واؤچرز جاری کیے جائیں گے اور مقررہ کوٹے سے زیادہ پٹرول لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ موٹر سائیکلوں کو ماہانہ 20 سے 30 لیٹر سبسڈائز پٹرول فراہم کیا جائے گا جبکہ 800 سی سی تک گاڑیوں کو اس سہولت میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔
حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے اور ہنگامی حالات کے لیے متبادل پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔ ملک بھر کے پٹرول پمپس کی نگرانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ نظام شفاف اور مؤثر ہو۔
سبسڈائز پٹرول کی فراہمی کے لیے کیو آر کوڈ بھی فراہم کیا جائے گا اور اس حوالے سے اعلان جلد متوقع ہے۔ یہ سبسڈی خاص طور پر موٹر سائیکل اور تین پہیوں والی گاڑیوں کے لیے ہوگی تاکہ مقررہ کوٹے کے تحت صارفین کو مؤثر ریلیف مل سکے۔