Gas Leakage Web ad 1

بچے نےگھر میں کھیلتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز جلادیے

0

چین میں ایک دلچسپ مگر مہنگا واقعہ اس وقت پیش آیا جب 5 سالہ بچے نے کھیلتے ہوئے حادثاتی طور پر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں تقریباً 30 موبائل فون جل کر تباہ ہو گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

چین کے شہر شینزن سے تعلق رکھنے والے پینگ، جو موبائل فونز کی فروخت کا کاروبار کرتے ہیں، نے اپنے گھر میں متعدد قیمتی ڈیوائسز رکھے ہوئے تھے۔ ان کا 5 سالہ بیٹا گھر میں کھیل رہا تھا کہ اس نے بجلی کے تار میں شارٹ سرکٹ سے اٹھنے والے شعلے دیکھے اور ایک رومال جلانے کی کوشش کی۔

پاکستان اور ترکیےکے درمیان توانائی کے شعبے میں 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

یہ معمولی سی حرکت جلد ہی بڑے حادثے میں تبدیل ہو گئی اور آگ اس ورکشاپ تک پھیل گئی جہاں درجنوں موبائل فون موجود تھے۔ آگ لگنے سے تقریباً 30 موبائل فون تباہ ہو گئے جن کی مالیت 2 لاکھ چینی یوآن، یعنی 83 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ ان ڈیوائسز کی انشورنس بھی نہیں کروائی گئی تھی۔

بچے کو فکر تھی کہ اس کے والد، جو اس وقت آرام کر رہے تھے، آگ سے متاثر نہ ہوں، اس لیے اس نے ان کے کمرے کا دروازہ بند کر دیا اور خود دوسرے کمرے میں جا کر چھپ گیا۔ پینگ کے مطابق ان کے بیٹے نے انہیں جگانے کے بجائے کمرے کا ائیر کنڈیشنر آن کر دیا، تاہم اس وقت تک ورکشاپ اور ایک اور کمرہ آگ کی لپیٹ میں آ چکے تھے۔

خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور بچہ بھی محفوظ رہا۔ آگ بجھنے کے بعد اس نے فرش صاف کرنے کی کوشش بھی کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب پینگ کو معلوم ہوا کہ آگ لگنے کی وجہ ان کا بیٹا تھا تو انہوں نے اسے نہ ڈانٹا اور نہ ہی سزا دی۔ انہوں نے پرسکون انداز میں بچے سے بات کی اور اسے سمجھایا کہ آگ سے کھیلنا خطرناک ہوتا ہے کیونکہ اس سے خود انسان بھی نقصان اٹھا سکتا ہے۔

پینگ نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بیٹے نے ورکشاپ میں موجود ان کے سگریٹوں کے پیکٹ بچا لیے تھے اور نقصان کی تلافی کے لیے اپنا جیب خرچ دینے کی پیشکش بھی کی۔

پینگ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنا بچپن یاد ہے جب وہ والدین کی ڈانٹ سے خوفزدہ رہتے تھے، اسی لیے وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ اپنے بچوں کے ساتھ نرمی اور سمجھداری سے پیش آئیں اور غلطیوں کو سیکھنے کا موقع بنائیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.