فیصل آباد: پاک آرمی کے گلزار گلو بٹ نے رستمِ پاکستان دنگل کا ٹائٹل جیت لیا۔
فیصل آباد میں رستمِ پاکستان کے فائنل میں گلزار گلو بٹ نے واپڈا کے عدنان ٹیراں والا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
وزیراعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
ونر کو پانچ لاکھ روپے اور رنر اپ کو تین لاکھ روپے انعام دیا گیا۔
فائنل سے قبل ملک کے مختلف شہروں کے نامور پہلوانوں کے درمیان بیس مقابلے ہوئے، جن میں شائقین نے دنگل اور پہلوانوں کی زور آزمائی کا بھرپور لطف اٹھایا اور پہلوانوں کو داد دی۔