Gas Leakage Web ad 1

حکومتی اقدامات اور کفایت شعاری سے ہونیوالی بچت عوامی ریلیف پر استعمال ہوگی: وزیراعظم

حکومتی اقدامات اور کفایت شعاری سے ہونیوالی بچت عوامی ریلیف پر استعمال ہوگی: وزیراعظم

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات سے حاصل ہونے والی رقم صرف عوامی ریلیف کے لیے استعمال کی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزرا عطا تارڑ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثرات اور حکومتی بچت اقدامات کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔

دہشتگرد افغان طالبان حکومت نے شہریوں کونشانہ بنانے کی کوشش کرکے سرخ لکیر عبور کرلی: صدر مملکت

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کے لیے پالیسی اقدامات، حکومت کی جانب سے بچت اقدامات کے نفاذ پر پیشرفت اور ان کے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومتی بچت اقدامات سے حاصل ہونے والی رقوم موجودہ حالات میں عوامی ریلیف کے لیے استعمال ہوں گی، اور تمام کفایت شعاری کے اقدامات سے کی گئی بچت بھی صرف عوامی ریلیف کے لیے بروئے کار لائی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اور حکومتی سرپرستی میں کام کرنے والے خود مختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 30 فیصد تک بتدریج کٹوتی کی جائے گی، اور اس سے حاصل ہونے والی رقم عوامی ریلیف کے لیے استعمال ہوگی۔ علاوہ ازیں، کارپوریشنز اور دیگر اداروں میں حکومتی نمائندے بورڈ اجلاس میں شرکت کی فیس وصول نہیں کریں گے، اور یہ رقم بھی بچت میں شامل کی جائے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایف بی آر کے ملازمین پر ہفتہ وار چار دنوں کا نفاذ نہیں ہوگا، اور یہ ادارے اپنے پرانے طریقہ کار کے مطابق فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نے تمام پاکستانی سفارتخانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 23 مارچ کی تقریبات انتہائی سادگی سے منائیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سرکاری افسران، وزرا، وزرا مملکت اور معاون خصوصی کے بیرونی دوروں پر مکمل پابندی رہے گی، اور کفایت شعاری کے احکامات و اقدامات پر عملدرآمد اور نگرانی متعلقہ سیکرٹریز خود کریں گے، جو روزانہ کی بنیاد پر جائزہ کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.