Gas Leakage Web ad 1

گوادر علاقائی تجارت اور عالمی رابطہ کاری کا اسٹریٹجک مرکز بن رہا ہے، احسن اقبال

گوادر علاقائی تجارت اور عالمی رابطہ کاری کا اسٹریٹجک مرکز بن رہا ہے، احسن اقبال

0

گوادر:
وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر پاکستان کو عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے والا ایک اسٹریٹجک راستہ بنتا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

گوادر میں سیمینار اور ایگزیبیشن ’’گوادر جدید ساحلی شہر 2026‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے گوادر بندرگاہ کی صنعتی اور تجارتی ترقی کو قومی ترجیح قرار دیا اور کہا کہ حکومت گوادر کو ایک جدید بندرگاہی شہر میں تبدیل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

سیمینار میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین، پالیسی سازوں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی، جہاں پالیسی سازی، سرمایہ کاری، سکیورٹی اور پائیدار ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ججزبھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہوگئی ہیں: جسٹس محسن اختر

سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوادر علاقائی تجارت، بندرگاہی معیشت اور عالمی رابطہ کاری کا ایک اہم اسٹریٹجک مرکز بنتا جا رہا ہے۔

ایم ڈی پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آفتاب الرحمٰن رانا نے گوادر کے سیاحتی امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ شہر مستقبل میں پاکستان کی ٹورازم انڈسٹری کا ایک اہم مرکز بن سکتا ہے۔

ڈاکٹر محمد جمیل احمد کے مطابق گوادر پورٹ میں علاقائی تجارت اور لاجسٹکس کے مرکز کے طور پر ابھرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

ڈاکٹر حسن داؤد بٹ نے گوادر کے صنعتی امکانات اور اسپیشل اکنامک زونز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

ڈین نسٹ یونیورسٹی ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے مقامی آبادی کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شرکاء نے گوادر سیمینار 2026 کو پاکستان کی قومی معاشی ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.