پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

0

پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ باضابطہ طور پر سنبھال لی ہے اور ملک 2026 اور 2027 کے دوران ای سی او کی قیادت کرے گا۔

اس موقع پر پاکستان کی جانب سے سال 2025 میں ای سی او کی قیادت پر قازقستان کا شکریہ ادا کیا گیا اور تنظیم کے امور میں اس کے مؤثر کردار اور قیادت کو سراہا گیا۔

صدر آصف زرداری سے اماراتی وزیرِ رواداری کی ملاقات، پُرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان بطور بانی رکن ای سی او کو اپنی روح اور شناخت سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور چیئرمین ای سی او کو مزید مضبوط، فعال اور مؤثر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

مدثر ٹیپو نے بتایا کہ ای سی او کے رکن ممالک نے پاکستان کی چیئرمین شپ کا خیرمقدم کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کی قیادت سے تنظیم میں نئی توانائی اور سرگرمی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں اقتصادی تعاون، تجارت اور رابطوں کے فروغ کے لیے ای سی او کو ایک متحرک پلیٹ فارم بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے گا۔

پاکستانی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی چیئرمین شپ کے دوران ای سی او کے مقاصد کے حصول، علاقائی ترقی اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.