Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی آئی کو مالی بحران کا سامنا، اراکین اسمبلی کو تنخواہ کا 10 فیصد پارٹی فنڈ میں دینے کی ہدایت

پی ٹی آئی کو مالی بحران کا سامنا، اراکین اسمبلی کو تنخواہ کا 10 فیصد پارٹی فنڈ میں دینے کی ہدایت

0

پشاور: پاکستان تحریک انصاف مالی بحران کا شکار ہو گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے مالی صورتحال کے حوالے سے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو خط ارسال کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں نئی سیاسی جماعت رجسٹر ہو گئی

فردوس شمیم نقوی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی امور کو چلانے کے لیے ہر پارلیمنٹرین اپنی تنخواہ کا 10 فیصد پارٹی فنڈ میں جمع کرائے گا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر ایم این اے، سینیٹر اور ایم پی اے ماہانہ 50 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں جمع کرے گا۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پارٹی سرگرمیوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز کی ضرورت ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ اراکین اسمبلی 72 گھنٹوں کے اندر رقم پارٹی فنڈ میں جمع کرا دیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.