آزاد کشمیرپاکستان

گھوٹکی ، محکمہ وائلڈ لائف کا تین سالوں سےدفتر بند،عملہ گھر بیٹھےتنخواہیں وصولنے لگا،شہری پریشان

 

 

میرپور ماتھیلو(تنویر احمد سومرو )ضلع گھوٹکی میں محکمہ وائلڈ لائف کا تین سالوں دفتر بند ، تمام عملہ بالا افسران کے آشیر واد سے گھر بیٹھےتنخواہیں وصول کرنے لگا ، شکار کرنے کے شائقین لائسنس حاصل کرنے کے لئے پریشانی کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی ضلعی فیس جو کہ تین سال قبل میرپور ماتھیلو میں کرائے کے مکان میں قائم تھا ، محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کی ملی بھگت سے تین سالوں سے بند کیا گیا ہے اور ضلعی افیس کا تمام عملہ جس میں ایک گیم وارڈن ،دو انسپیکٹر ، کانسٹیبلز،اور دیگر عملہ جس کی تعداد تیس سے زائد ہے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ۔

اس صورتحال میں شکار کے شائقین لائسنس آزادنہ طور پر شکار کر رہے ہیں ،اور شکار کا قانونی لائسنس حاصل کرنے والوں کو دو سؤ کلومیٹر دور سکھر آفیس میں رابطہ کرنے کو کہا گیا ہے

بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفیس میرپور ماتھیلو میں وائلڈ لائف عملہ کو ایک بڑا کمرہ دیا گیا لیکن عملے نے واش روم نہ ہونے کا جواز بتا کر وہاں آفیس قائم کرنے سے انکار کردیا

 گلگت بلتستان میں رنگارنگ جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button