Gas Leakage Web ad 1

ورلڈ کپ فائنل کے بعد تلخ کلامی اور ہاتھا پائی، فیفا کا ارجنٹینا کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

0

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے اختتام پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر ارجنٹینا کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈسپلنری اور اخلاقیاتی پراسیکیوٹر مقرر کر دیا ہے، جو فائنل میچ کے بعد پیش آنے والے تمام واقعات کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

رپورٹس کے مطابق اگر کسی کھلاڑی یا کوچ کا کردار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اسے معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن پر جرمانہ بھی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

معرکہ حق سے متعلق نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا اعلان لاتعلقی

واضح رہے کہ اسپین کے ہاتھوں فائنل میں شکست کے بعد جب اسپینش کھلاڑی فتح کا جشن منا رہے تھے تو ارجنٹینا کی ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کے بعض ارکان کے ساتھ ان کی تلخ کلامی ہوئی، جو بعد ازاں ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

ابتدائی طور پر فیفا کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ریفری نے ارجنٹینا کے کھلاڑی لیاندرو پاریڈیس کو ریڈ کارڈ دکھایا، تاہم بعد میں ان کا ریڈ کارڈ ریکارڈ سے حذف کر دیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے بعد ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کو کھلاڑیوں کی جانب سے ایک بینر اٹھانے کے معاملے پر بھی جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.