پارلیمنٹ لاجز کی توسیع کے منصوبے میں تاخیربرداشت نہیں،اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے پارلیمنٹ لاجز کی توسیع کے منصوبے کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی کاوشوں سے پارلیمنٹ لاجز میں توسیع کا منصوبہ تعمیر کے قریب ہے۔
سپیکر کا عہدہ سنبھالتے ہی سردار ایاز صادق نے اس منصوبے کو فوری مکمل کرنے کا حکم دیا۔
اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اس منصوبے کے حوالے سے متعلقہ اداروں سے متعدد بار میٹنگز کیں۔
سپیکر قومی اسمبلی کا منصوبے کی لاگت میں اضافے کا بھی سخت نوٹس لیا۔
سپیکر نے منصوبے کو جلد سے جلد اور کم سے کم پیسوں میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
سپیکر نے اس موقع پر کہاکہ منصوبے کی تعمیر اور لاگت کے حوالے سے مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،اسپیکر کی کاوشوں کی بدولت منصوبے کی تعمیر کے لیے مطلوبہ فنڈز بھی فراہم کر دیے گئے ہیں
اسپیکر نے تاخیر کی صورت میں تمام متعلقہ اداروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حکم دے دیا۔
انہوں نے کہاکہ منصوبے کی تاخیر کی وجہ سے ممبران پارلیمنٹ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔،ممبران قومی اسمبلی متعد بار اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔
سی ڈی اے نے سپیکر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں توسیع کا فیز ون موجودہ مالی سال میں مکمل ہو جائے گا
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ انتقال کرگئے
اسپیکرنے پارلیمنٹ لاجز میں توسیع کا فیز ٹو اگلے مالی سال تک مکمل کرنے کی ہدایات کردی۔
گزشتہ ادوار میں فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث منصوبہ تعطل کا شکار رہا۔
موجودہ بجٹ میں مؤثر کفایت شعاری کر کے کئی سالوں سے رکے اس منصوبے کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔