سپہ سالار کی پرجوش تقریرکےبعد کسی بات کی ضرورت نہیں ہے، وزیراعظم

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپہ سالار کی پرجوش تقریر کے بعد کسی بات کی ضرورت نہیں، سپہ سالار نے قرآن کریم کی روشنی میں جامع گفتگو فرمائی۔

پاکستان چین فرینڈ شپ سینٹر میں قومی علما و مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، علما مشائخ کانفرنس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کانفرنس کے مہمان خصوصی ہیں جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر گیسٹ آف آنر ہیں۔

مزیدپڑھیں:صدر نے وزیراعظم کو برطرف کردیا

اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سپہ سالار کی پرجوش تقریر کے بعد مزید کسی اضافے کی ضرورت نہیں، سپہ سالار نے قرآن کریم کی روشنی میں جامع گفتگو فرمائی، سپہ سالار کی جامع گفتگو ہمارے لیے مشعل راہ ہے، علمائے کرام کی رہنمائی پر چلنے والا انسان ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس ملک کے لیے قائداعظم کی قیادت میں تحریک چلائی گئی، 14 اگست کو 77 واں یوم آزادی ہم بھرپور جوش و خروش سے منائیں گے، لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے جان کی قربانی دی، اس ملک کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بہت قربانیاں دیں، ہمیں آج جتنا متحد ہونےکی ضرورت ہے پہلے نہ تھی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو آج سنگین معاشی حالات درپیش ہیں، جتنا تعاون سیاسی حکومت اور آئینی اداروں میں آج ہے پہلے کبھی نہیں تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.