Gas Leakage Web ad 1

صدر ٹرمپ نے ایران کیخلاف جنگ میں امریکی اسلحہ ختم ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکا میں اسلحے اور گولہ بارود کی کمی سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی صدر ٹرمپ نے اخبار وال اسٹریٹ جرنل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ اسلحہ موجود ہے، بلکہ یہ مقدار ہماری ضرورت سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
امریکا کیساتھ مذاکرات کی بحالی کیلئے تیار ہیں، ایران نے پاکستان کو آگاہ کردیا
اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے وائٹ ہاؤس کو فضائی دفاع میں استعمال ہونے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر میں کمی سے آگاہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے خبردار کیا تھا کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنا ممکن ہے، تاہم اس کے نتیجے میں امریکی فوج کے پاس موجود میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو سکتے ہیں۔

ایک سینیئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ایران پر کیے گئے حملوں کے نتائج توقعات کے برعکس سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں سے ایران کو اندرونی طور پر متحد ہونے اور ایرانی قیادت کو بیرونی خطرات پر توجہ مرکوز رکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.