ایران کے خلاف امریکی حملوں میں وقفے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر دو ہفتوں سے جاری حملوں میں وقفہ دینے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی۔
آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ شروع
رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 5.58 ڈالر یا 5.77 فیصد کمی کے بعد 91.20 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 4.91 ڈالر یا 5.50 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 84.40 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی امید کے باعث تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات کم ہوئے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے روکنے کا حکم دے دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 13 روز سے جاری کارروائیوں کو روکنے کا حکم جمعے کے روز دیا گیا۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ حملے صرف ایک روز کے لیے روکے گئے ہیں یا مکمل جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔