امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چوتھی بار بھی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔
واشنگٹن میں صحافیوں کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ شاید یہ سب کے لیے بڑی خبر ہو، لیکن وہ چوتھی مرتبہ صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
ٹرمپ اپنی دوسری صدارتی مدت کا تقریباً نصف حصہ مکمل کر چکے ہیں۔ تاہم امریکی آئین کی 22ویں ترمیم کے تحت کوئی بھی شخص دو بار سے زیادہ صدر منتخب نہیں ہو سکتا۔
اسی وجہ سے ٹرمپ کے اس بیان نے قانونی حدود کے حوالے سے ایک بار پھر بحث چھیڑ دی، کیونکہ موجودہ آئینی ضوابط کے تحت تیسری یا چوتھی مدت کے لیے صدر منتخب ہونا ممکن نہیں۔